اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کی مالیت 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک February 15, 2024
اسٹیٹ بینک نے اعداد وشمار جاری کیے—فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں9 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مجموعی قومی ذخائر کی سطح 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی آمد کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کی مالیت 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں