کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی29 ہزار 500 کی نفسیاتی حد بحال

100 انڈیکس میں91.91 پوائنٹس کا اضافہ،حصص کی مالیت 35 ارب97 کروڑ12 لاکھ 49 ہزار روپے بڑھ گئی


Business Reporter June 07, 2014
100 انڈیکس میں91.91 پوائنٹس کا اضافہ،حصص کی مالیت 35 ارب97 کروڑ12 لاکھ 49 ہزار روپے بڑھ گئی فوٹو: آن لائن

شہر کی معمولات زندگی بحال ہونے اور انسٹی ٹیوشنل سپورٹ کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو ایک بارپھرتیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی29500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

تیزی کے سبب40.22 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں35 ارب97 کروڑ12 لاکھ49 ہزار161 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ اعلان کردہ وفاقی بجٹ کے کیپیٹل مارکیٹ پر کوئی مثبت اثرات تاحال مرتب نہ ہوسکے ہیں کیونکہ سرمایہ کار بونس شیئرپر ٹیکس عائد ہونے اور کیپیٹل گینزٹیکس کے مختلف سلیبزمتعارف کرائے جانے سے مطمئن نہیں ہیں۔ جمعہ کو ایم سی بی ایل، اوجی ڈی سی ایل سمیت دیگر بلیوچپس میں خریداری سرگرمیوں کی وجہ سے انڈیکس کو سہارا ملا اور مارکیٹ میں تیزی رونما ہوئی جو ایک موقع پر303.31 پوائنٹس کی تیزی تک پہنچ گئی تھی لیکن بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔

ٹریڈنگ کے دوران میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنزکی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ9 لاکھ43 ہزار11 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا لیکن اس انخلا کے باجود کاروبارکے تمام دورانیے میں تیزی کا تاثر قائم رہا کیونکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے90 لاکھ15 ہزار427 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے16 لاکھ61 ہزار997 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے1 لاکھ80 ہزار696 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے87 ہزار891 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس91.91 پوائنٹس کے اضافے سے29509.11 اور کے ایس ای30 انڈیکس62.23 پوائنٹس کے اضافے سے20219.78 ہوگیا جبکہ کے ایم آئی30 انڈیکس 7.55 پوائنٹس کی کمی سے47211.90 ہوگیا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت16.12فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ82 لاکھ94 ہزار110 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار346 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں140 کے بھائو میں اضافہ 180 کے داموں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں وائتھ پاکستان کے بھائو200.99 روپے بڑھ کر4225.99 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھائو 140.38 روپے بڑھکر8329.38 روپے ہوگئے جبکہ باٹا پاکستان کے بھائو77.27 روپے کم ہوکر 3457.19 روپے اور سیمینس پاکستان کے بھائو 27.75 روپے کم ہوکر1351 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں