ناک میں سب سے زیادہ ماچس کی تیلیاں پھنسانے کا ریکارڈ
ڈینش شہری نے اپنے نتھنوں میں 68 ماچس کی تیلیاں پھنسا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کیا
ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے نتھنوں میں 68 ماچس کی تیلیاں پھنسا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 39 سالہ پیٹر وون ٹینجن بسکوو یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے شخص ہیں۔ اس اعزاز کو حاصل کرنے کے لیے ان کو نتھنوں میں کم از کم 45 تیلیاں لازمی پھنسانی تھیں۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حیران کن طور پر انہیں ایسا کرنے پر تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔ ان کے نتھنے بڑے ہیں اور جِلد کافی لچک دار ہے، ممکن ہے اس سے انہیں مدد ملی ہو۔
پیٹر بسکوو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماچس کی تیلیوں کے چیلنچ کا انتخاب کافی چھان پھٹک کے بعد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ وہ اپنا ریکارڈ توڑ سکیں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مستقبل میں اس کی کوشش نہیں کریں گے۔