8 فروری کے انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا


ویب ڈیسک February 16, 2024
متعدد سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 19 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا۔ علی خان نامی شہری نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے بنیاد پر دوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی ہے۔

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92، ن لیگ نے 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور الیکشن ہارنے والے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں