پاپ سنگر کے متنازعہ رقص و موسیقی پر ایران میں ہنگامہ
فرزاد فردین کی روس میں اسرائیلی پرچم کے زیر سایہ گائیکی پر غیر اخلاقی حرکت ہے، ناقدین
ایران کے ایک پاپ سنگر فرزاد فردین کو روس میں ایک متنازعہ محفل موسیقی میں رقص و موسیقی کا مظاہرہ کرنے پر ملک کے قدامت پسند حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فرزاد پر الزام ہے کہ اس نے حال ہی میں روس میں ایک ایسی تقریب میں خواتین کے ساتھ رقص پیش کیا جس میں ایران کے ساتھ اسرائیل کا پرچم بھی صاف دکھائی دے رہا ہے۔ فرزاد فردین نے روسی رقاصاؤں کے جھرمٹ میں انگریزی میں گانا گایا۔ ایرانی قدامت پسند حلقوں کے اعتراضات ہیں کہ ایک تو انھوں نے ایک ایسی تقریب میں شرکت کی جس میں ایران کے پرچم کو اسرائیل کے پرچم کے ساتھ رکھا گیا ہے اور دوسرا یہ کہ انھوں نے روسی رقاصاؤں کے ہمراہ گانا گا کر غیر اخلاقی حرکت کی ہے۔