غیرملکی لیگز کھلاڑی متبادل آپشنز تلاش کرنے لگے

قبل از وقت ریٹائرمنٹ یا فری لانسنگ پر غور


ویب ڈیسک February 16, 2024
قبل از وقت ریٹائرمنٹ یا فری لانسنگ پر غور (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے متبادل آپشنز تلاش کرنے لگے۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی کے معاملے پر کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ آمنے سامنے آگئے تھے تاہم مسئلہ بورڈ نے حل کرلیا گیا تھا۔

کھلاڑیوں نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے غیرملکی لیگز کے این او سی سے متعلق وضاحت طلب کی تھی، جس پر سابق کرکٹر نے فیصلے کا ذمہ دار بورڈ کو ٹھہرایا تھا جبکہ اس موقع پر متعدد کھلاڑیوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ یا فری لانسنگ پر غور شروع کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا

ذرائع نے حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی کے حوالے سے کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر عدم اطمینان کا انکشاف کیا ہے، انکا موقف ہے کہ ایک کھلاڑی، جو کئی سالوں سے ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلا، اُسے اچانک زبردستی لانا کوئی منطق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حارث نے ریٹائرمنٹ کا ذہن کیوں بنالیا تھا؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے محض 2 روز قبل حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نکال دینا اور 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی جاری نہ کرنا سوالا پیدا کررہا ہے۔

دوسری جانب حارث کو سزا سنائے جانے پر کچھ انگلیاں چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی طرف بھی اُٹھ رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں