پاک بھارت اقتصادی و تجارتی تعاون پر مذاكرات جمعرات سے شروع ہوں گے

مزاکرات میں بجلی اور پیٹروليم مصنوعات كی تجارت كے امور زير غور آئيں گے


APP September 19, 2012
مزاکرات میں كسٹمز اور تجارتی شكايات كے ازالے سميت مختلف اداروں كے مابين معاہدوں پربھی دستخط كئے جائيں گے۔ فوٹو: پی آئی ڈی/ فائل

پاكستان اور بھارت كے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون پر سيكرٹری سطح كے مذاكرات كا ساتواں دور جمعرات سے اسلام آباد ميں شروع ہو گا۔

مزاکرات میں كسٹمز اور تجارتی شكايات كے ازالے سميت مختلف اداروں كے مابين معاہدوں پربھی دستخط كئے جائيں گے۔ مذاكرات ميں پاكستانی وفد كی قيادت سيكرٹری تجارت منير قريشی جبكہ بھارتی وفد كی قيادت سيكرٹری تجارت ايس آر راؤ كريں گے۔

مزاکرات میں بجلی اور پیٹروليم مصنوعات كی تجارت كے امور زير غور آئيں گے جبكہ دونوں ممالک ايک دوسرے كے بينكوں كی شاخيں كھولنے سے متعلق معاملات پر بھی بات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں