پی ایس ایل گلیڈی ایٹرز کو کون سے غیرملکی کھلاڑی دستیاب ہوں گے

ٹیم مینجمنٹ نے پلئیرز کے حوالے سے اہم معلومات شیئر کردیں


ویب ڈیسک February 16, 2024
ٹیم مینجمنٹ نے پلئیرز کے حوالے سے اہم معلومات شیئر کردیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔

گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ آف پلیئر ایکوزیشن نبیل ہاشمی کا کہنا ہے کہ نو منتخب کپتان ریلی روسو جیسن رائے، شیرفین ردرفورڈ، لوری ایونز، اکیل ہوسین اور ول سمیڈ پہلے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے تاہم تاہم سری لنکا کے وینندو ہسرنگا کی دستیابی پر اب بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

لنکن اسپنر ہسرنگا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی 5 میچز کھیلنا تھے لیکن افغانستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کے باعث وہ ابتدائی 2 میچز کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل ہیک

وینندو ہسرنگا محض تین میچز کیلئے پی ایس ایل 9 کا حصہ ہوں گے جبکہ اسکا بھی کوئی آثار نہیں آرہا کیونکہ لنکن بورڈ ابھی تک انہیں لیگ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ سرفراز کے ہیڈکوچ شین واٹسن سے متعلق اہم انکشاف

واضح رہے کہ کوئٹہ اپنا پہلا میچ 18 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں