پرواز کو کیڑوں کی وجہ سے واپس اتار لیا گیا
پرواز کو ’اوور ہیڈ بِن‘ پر رکھے بیگ سے مسافر پر گرنے والے کیڑوں کے سبب واپس اتار گیا
نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم سے امریکی ریاست ڈیٹرائٹ کے لیے اڑنے والی ایک پرواز کو 'اوور ہیڈ بِن' پر رکھے بیگ سے مسافر پر گرنے والے کیڑوں کے سبب واپس اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جہاز پر موجود عملے کی جانب سے معائنہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ سیٹ کے اوپر سامان رکھنے کی جگہ پر جزوی طور پر بند بیگ رکھا تھا جس میں اخبار میں سڑی ہوئی مچھلی لپیٹ کر رکھی ہوئی تھی۔
ایئرلائنز کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جہاز کو واپس اتار کر مسافروں کو دوسری دستیاب فلائٹ میں منتقل کیا گیا۔
جہاز میں سوار ایک مسافر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے طیارے میں افراتفری مچا دی تھی اور وہ ان کیڑوں سے لڑنے کی کوشش کر رہیں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ معائنہ کرنے پر عملے کو بیگ میں سڑی ہوئی مچھلی ملی۔ بیگ کھلنے پر سب نے فوری طور پر ناک بند کرتے ہوئے ناگواری کا اظہار کیا۔