عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا فضل الرحمان

مجھے عدلیہ اور دیگر اداروں پر اعتماد نہیں اور میں اس نظام کے خلاف ہوں، سربراہ جے یو آئی

(فوٹو: فائل)

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں 2018 میں دھاندلی کا ذمہ دار قمر باجوہ اور فیض حمید کو سمجھتا ہوا، ان معاملات پر بحث کے بجائے انہیں تاریخ کے حوالے کردیں۔


فضل الرحمان نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں عدم اعتماد اور الزامات معمولی ہیں، یہ سب چیزیں پاکستانی سیاست کا حصہ ہیں اور رہی ہیں، ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے'۔

مزید پڑھیں: عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا، باجوہ اور فیض حمید نے ہدایات دیں، فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 'مجھے عدلیہ اور دیگر اداروں پر اعتماد نہیں اور میں اس نظام کے خلاف ہوں، ہم نے بہت کچھ برداشت کیا اور اس دوران ہمیں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ہمیں رونے و چیخنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔
Load Next Story