نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی سینئر قانون دان سے مقدمات کے حوالے سے مشاورت

علی امین گنڈاپور سے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا نے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

علی امین گنڈاپور سے آئی جی اور چیف سیکریٹری نے ملاقات کی—فوٹو: ایکسپریس نیوز

خیبرپختونخوا (کے پی) کے نامزد وزیراعلیٰ امین گنڈاپور پشاور میں ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اپنے خلاف مقدمات کے حوالے سے سینئر قانون دان قاضی انور سے مشاورت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامزد وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی سینئر قانون دان قاضی انور کے ساتھ ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوائی جہاں وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب بھی موجود تھے۔


علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے قاضی انور سے مشاورت کی۔

پشاور میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے والد کی وفات پر چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
Load Next Story