کراچی میں 7 سالہ بچے کا 15 سالہ کزن گرفتار جرم کا اعتراف

آبان شکایتیں لگاتا تھا اور ماموں ڈانٹتے تھے، مجھے بہت غصہ تھا اسی لیے گلہ کاٹ دیا، ملزم کا بیان


طحہ عبیدی February 16, 2024
ملزم نے اعتراف کیا کہ انہیں مقتول پر غصہ تھا—فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیڈرل بی ایریا میں دو روز قبل قتل ہونے والے7 بچے کا قاتل پکڑا گیا، جو مقتول کا 15 سالہ کزن ہے اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ لڑکے نے گھر کی چھری سے آبان کا گلا کاٹا اور ملزم مقتول کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزم کا ویڈیو بیان بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں 15 سالہ لڑکا اپنے چھوٹے کزن کے گلے پر چھری پھیرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہہ رہا ہے انہیں بہت غصہ تھا کیونکہ آبان ماموں کے پاس ان کی شکایتیں کرتا تھا، ماموں ڈانٹتے تھے۔

ملزم نے بتایا کہ گھر کے کچن سے چھری لیا اور آیا کو لے کر پیچھے گلی سے دھوبی گھاٹ کے مرکزی دروازے سے جھاڑیوں کی طرف لے کر گیا اور وہاں قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: نامعلوم ملزمان نے 7 سالہ بچے کو شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا

مزید بتایا کہ چھری دھو کر کچن میں رکھ دیا اور قتل کے بعد وٹس ایپ پر اپنی ممانی کو بتایا کہ آیا نہیں مل رہا ہے اور انہوں نے ماموں کو فون کرکے بتایا، جس کے بعد میں بھی ڈھونڈنے نکلا تھا اتنے میں سب کو پتا چل گیا۔

خیال رہے کہ 14 فروری کو فیڈرل بی ایریا کے بلاک 16 میں کارڈیو اسپتال کے عقب میں کے ایم سی فلیٹوں کی گلی سے 7 سالہ آبان زخمی حالت میں ملا تھا اور شہ کاٹ دی گئی تھی لیکن ہسپتال منتقلی کے دوران راستئے میں دم توڑ گیا تھا۔

ڈی ایس یوسف پلازہ اصغر مہدی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایس پی سینٹرل نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہیں۔

چے کے چچا فہیم نے میڈیا کو بتایا ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، مقتول تین بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں اور بچے کے والد مظہر ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں