امیدوں کے محور
شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان بولنگ میں تہلکہ مچاسکتے ہیں
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز اپنی بھرپور صلاحیتوں کیلئے پرعزم نظر آرہے ہیں، ان میں سے کئی خاص طور پر امیدوں کے محور ہیں مگر فیصلہ میدان میں ہونے والی بیٹ اور بال کی جنگ میں ہوگا۔
ان میں سے کئی ہیرو تو کئی زیرو بنیں گے، مسلسل 2مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کا کمبی نیشن اچھا نظر آرہا ہے، جارح مزاج فخرزمان نے سب سے پہلے پی ایس ایل چھکوں کی سنچری مکمل کی تھی، ان کی کارکردگی انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی، ڈیوڈ ویزا اورعبداللہ شفیق سے بیٹنگ میں امیدیں وابستہ ہیں،راشد خان کی کمی محسوس ہوگی۔
شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان بولنگ میں تہلکہ مچاسکتے ہیں۔2بار کے چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کو مڈل اوورز میں ان فارم اعظم خان کی خدمات میسر ہیں،گزشتہ برس کے بہترین آل راؤنڈر عماد وسیم کے ساتھ الیکس ہیلز، ڈیوڈملر، جارڈن کاکس اور کولن منرو بھی موجود ہوں گے، کپتان شاداب خان بہترین آل راؤنڈر ہیں، شاہ برادرز نسیم اور ان کے دونوں بھائی عبید اور حنین بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
کراچی کنگز کی بیٹنگ کو قومی کپتان شان مسعود اور جیمس ونس کی موجودگی سے تقویت ملے گی، کیرون پولارڈ خطرناک بیٹر ثابت ہو سکتے ہیں، شعیب ملک اور محمد نواز جیسے تجربہ کار آل راؤنڈرز سے بھی توقعات وابستہ ہیں، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تبریز شمسی اپنی جزوی موجودگی کااحساس دلا سکتے ہیں، حسن علی اور میرحمزہ پیس بیٹری کو مضبوط بنائیں گے، فاسٹ بولر محمد عامر کو ریلیز کرنے کا نقصان ہوسکتا ہے۔
پشاور زلمی کی امیدوں کا محور سابق کپتان بابراعظم ہوں گے،آئی سی سی کی تازہ ٹی 20 رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پانے والے اسٹار بیٹر سیزن8 میں 550 رنز جوڑنے والے محمد رضوان سے 28 رنز کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے،ٹام کوہلر کیڈ مور، عامر جمال اور پاول کے ساتھ باصلاحیت نواجوان بیٹر صائم ایوب بھی بڑے اسکور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن بولنگ میں مشکل پیش آسکتی ہے۔
گزشتہ سیزن کے بہترین بیٹر اور بہترین وکٹ کیپرمحمد رضوان، ڈیوڈ مالان اور افتخار احمد ملتان سلطانز کیلئے تسلسل کے ساتھ رنز بناسکتے ہیں۔
خوشدل شاہ اور طیب طاہر سے بھی بڑی اننگز متوقع ہیں، گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈیٹر کے خلاف 36 گیندوں پر تیز رفتار سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے عثمان خان تاریخ دہرا سکتے ہیں، عباس آفریدی پچھلے ایڈیشن کی طرح اس مرتبہ بھی وکٹیں اڑا کر بہترین بولر بننے کیلئے پر عزم ہوں گے، سیزن 8 میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز پانے والے احسان اللہ اور ریس ٹوپلے کی انجریز ملتان سلطانز کیلئے بڑا دھچکا ہے، پریذیڈنٹ کپ فائنل کے ہیرو شاہ نوازدھانی اور اسامہ میر اپنا ہنر دکھاسکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ شین واٹسن کے زیر نگرانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کپتان رائیلی روسو بولرز کے پرخچے اڑا سکتے ہیں،انھوں نے گزشتہ برس پشاور زلمی کے خلاف 41 گیندوں پر سنچری جڑی تھی۔
شیرفن ردر فورڈ، ول اسمیڈ بھی اپنی موجودگی کا احساس دلا سکتے ہیں، 44 گیندوں پر سنچری اور 63 گیندوں پر ناقابل شکست 145رنز اسکور کرنے والے جیسن رائے بھی بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے، فرنچائز کی قیادت چھوڑنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد بیٹ سے اپنی افادیت ثابت کرنے کی کوشش کریں گے، محمد عامر، محمد حسنین اور وسیم جونیئر پیس بیٹری کا حصہ ہوں گے، اسپن بولنگ میں وانندو ہسا رنگا کی کمی محسوس ہوگی، ابرار احمد کی کارکردگی اہم ہوگی۔