کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار ہلاک خاتون سمیت 4 افراد زخمی
مقتول فرنٹیر کالونی کا رہائشی تھا اور واقعے کے وقت ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا
لاہور:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار ہلاک اور خاتون سمیت4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرآباد کے علاقے میٹروول فرنٹیر کالونی میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار تاج ملوک ولد بخت رحمان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے ، تاج محمد کو پولیس زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر رہی تھی، تاہم وہ دوران سفر خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول اہلکار خواجہ اجمیر نگری پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔
ایس پی اورنگی ٹاؤن ساجد سدوزئی نے بتایا کہ مقتول فرنٹیر کالونی کا رہائشی تھا اور واقعے کے وقت ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا ، شاہراہ فیصل کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10/A الہ دین پارک کے قریب لال فلیٹ میں واقعے چمن ڈیکوریشن کی دکان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا مالک50 سالہ حاجی چمن عرف چاچا ولد امین شدید زخمی ہوگئے، ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی مچھر کالونی وزیر مینشن ریلوے اسٹیشن کے قریب گھر میں کام کے دوران نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی لگنے سے35سالہ شمع زوجہ عبدالرحمان زخمی ہوگئی، پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی شاہ جی ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ امیر الرحمان زخمی ہوگیا۔