ووٹروں سے ترقیاتی کاموں کے وعدے ہرگز نہیں بھولاوزیراعظم

حکومت کے دوسرے سال بھرپور کوشش ہوگی کہ ارکان اسمبلی کے ترقیاتی منصوبے مکمل کریں

پاک چین اقتصادی راہداری اور توانائی کے بڑے منصوبے بیروزگاری کے خاتمے اور معاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے چلانے میں مددگار ثابت ہونگے فوٹو : فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنی حکومت کے پہلے سال کے دوران میں اور میری حکومت توانائی کے بحران کے خاتمے اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلیے کوشاں رہے مگر اس دوران میں اپنے ارکان اسمبلی اور ان کے اپنے ووٹروں سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کیے گئے وعدے ہرگز نہیں بھولا۔


مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی صاحبزادہ نذیر سلطان، سید جاوید علی شاہ اور ملک سلطان محمود ہنجرا سے ٹیلیفون پر علیٰحدہ علیحدہ گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپنی حکومت کے دوسرے سال میری اور میرے رفقائے کارکی بھرپور کوشش ہوگی کہ ارکان اسمبلی کے تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور توانائی کے بڑے منصوبے بیروزگاری کے خاتمے اور معاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے چلانے میں مددگار ثابت ہونگے۔ انھوں نے سلطان ہنجرا کی درخواست پر کوٹ ادواسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے ضروری اقدامات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story