پی ایس ایل9 رمضان المبارک میں میچز کے اوقات کیا ہوں گے

افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین رات 8 بجے کھیلا جائے گا

افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین رات 8 بجے کھیلا جائے گا (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز کے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔

افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور میزبان دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں ڈبل ہیڈرز والے میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے جبکہ ایک میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔


مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ افتتاحی تقریب کب شروع ہوگی، کون کون پرفارم کرے گا؟

ٹورنامنٹ کے دوران 10 مارچ سے رمضان المبارک کی آمد بھی متوقع ہے، جس کے باعث مذہبی مہینے میں میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ اپنی عبادات پوری کرکے اسٹیڈیم کا رخ کرسکیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل ہیک

پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب ہوگی جہاں نامور فنکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے جب کہ آتش بازی اور لیزر شو بھی ایونٹ کا حصہ ہوگا۔
Load Next Story