پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت بنائے سعد رفیق

مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں، سینئر رہنما ن لیگ


ویب ڈیسک February 17, 2024
مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں، سینئر رہنما ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر سعد رفیق نے بیان دیا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں، وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت بنا لیں، ہم مبارکباد پیش کریں گے، مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں