پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں جاوید لطیف کا ن لیگی قیادت کو مشورہ

اس سے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی منصوبہ بندی ناکام ہوسکتی ہے، سینئر رہنما ن لیگ


ویب ڈیسک February 17, 2024
اس سے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی منصوبہ بندی ناکام ہوسکتی ہے، سینئر رہنما ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کے بارے میں کہا ہے کہ جس جماعت کو مرکز میں اکثریت دلائی گئی ن لیگ اسے حکومت بنانے دے۔

جاوید لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر بیان دیا کہ خدا کرے مسلم لیگ ن یہ فیصلہ کر لے کہ جس کو مرکز میں اکثریت دلائی گئی اسی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے، اس سے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی منصوبہ بندی ناکام ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن یہ فیصلہ کرلیا گیا اس کےاگلے دن بتاؤں گادھاندلی کس کیلئے کی گئی اور 8 فروری کا ماسٹر مائنڈ کون تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں