نامزد وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج میں شرکت کیلیے سکیورٹی مانگ لی

حکام نے سکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی کرادی، نوٹی فکیشن کے بغیر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا، ذرائع


ویب ڈیسک February 17, 2024
(فوٹو: فائل)

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج میں شرکت کے لیے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی۔


ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور گلستان پارک ہزار خوانی میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے جائیں گے، اس حوالے سے انہوں نے سکیورٹی فراہمی کے لیے آئی جی پولیس سے رابطہ کیا ہے، جس پر پولیس کی جانب سے احتجاجی جلسے اور علی امین گنڈاپور کو سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


سی پی او ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو تھریٹس ہیں، اس لیے سکیورٹی فراہم کی جا سکتی ہے۔علی امین گنڈاپور کا بطور وزیراعلیٰ نوٹیفیکیشن ابھی جاری نہیں ہوا۔


نوٹی فکیشن کے بغیر انہیں وزیر اعلیٰ کا پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا۔نوٹیفیکیشن کے بعد علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کا پروٹوکول لے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں