پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مغویوں کو بلوچستان سے بازیاب کروا لیا گیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے 28 جنوری کو ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سے اغوا کیا تھا، جنہیں ضلع کیچ ہی سے بازیاب کروایا لیا گیا ہے۔
یہ افراد آواران کے علاقے گیشگور میں نجی کمپنی کا ٹاور لگانے جارہے تھے ۔ مغویوں میں ٹیکنیشن اور مزدور شامل تھے۔