
کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس جوڑی کو ملتان ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس موقع پر شعیب ملک اور ثنا جاوید نے کسی سے گفتگو نہیں کی تاہم ایئرپورٹ پر موجود لوگوں نے اس جوڑی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ اتوار 18 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Shoaib Malik And Sana Javed make their first public appearance together after marriage, as they arrive for PSL opening in Multan. #ShoaibMalik #SanaJaved pic.twitter.com/y1kLSTThXE
- Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) February 17, 2024
واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آئے ہیں، 20 جنوری کو ثنا اور شعیب نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
مزید پڑھیں: "میں چھوٹی سی عمر میں ٹوٹ گئی"، ثنا جاوید کی پوسٹ وائرل
ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔