وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا سخت نوٹس تحقیقات کا حکم

الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک February 17, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔


نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے الزامات کی انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے گی۔ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں