پی ٹی آئی کا دھاندلی کیخلاف احتجاج سلمان اکرم راجہ گرفتاری کے بعد رہا

سلمان اکرام سمیت 15 نامعلوم افراد پر سڑک بند کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج


ویب ڈیسک February 17, 2024
احتجاج کرنے والوں میں مرد و خواتین اور بڑی تعداد میں نوجوان شامل تھے

انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے، لاہور پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر گرفتار افراد کو رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے ملک بھر میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، جس میں مرد و خواتین اور بڑی تعداد شامل ہوئی۔

ریلیوں میں نوجوانوں نے پارٹی پرچم لہرائے اور دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔

لاہور میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور خواتین سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ پولیس انسپکٹر سہیل شوکت کے بیان پر درج کیا گیا جس میں سلمان اکرام سمیت 15 نامعلوم افراد شامل ہیں، مقدمہ میں سڑک بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ سلمان اکرام راجہ سمیت تمام افراد کو چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد سب کو رہا کردیا۔

گرفتاری سے قبل سلمان اکرم راجہ کی گفتگو

گرفتاری سے قبل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ ہوں اور ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، یہ مجھے غیرقانونی طور پر گرفتار کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔