پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد ٹرین کے کرایوں میں اضافہ
اضافہ فوری لاگو ہوگا، نوٹی فکیشن
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد وزارت ریلوے نے تمام ریل گاڑیوں کے کرایے میں اضافہ کردیا۔
وزارت ریلوے کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ریل ٹرینوں کے کرایے میں 2 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور اضافہ فوری لاگو ہوگا۔ علاوہ ازیں نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔