الطاف حسین کومدد فراہم کرنا ہمارا فرض ہے پرویزرشید
متحدہ کی قیادت نے ذمے داری کامظاہرہ کیا،حکومت گرانے کی دھمکیاں خلافِ آئین ہیں
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات وقانون سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس سے حکومت پاکستان کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ برطانیہ کااپنا نظام اورقانون ہے۔
بحیثیت پاکستانی الطاف حسین کومدد فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ پرامن احتجاج جمہوریت کاحصہ ہےدھرنوں اور توڑپھوڑ کے ذریعے حکومت گرانے اورجمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کی دھمکیاں دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ق لیگ اور طاہرالقادری کی جماعتیں ریفرنڈم والی پارٹیاں ہیں۔ الطاف حسین کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس سے حکومت پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ برطانیہ کااپنا نظام اورقانون ہے۔ بحیثیت پاکستانی الطاف حسین کومدد فراہم کرناہمارا فرض ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کادورہ بھارت مثبت رہا۔ دورے کے نتیجے میں جامع مذاکرات کی بحالی میں مددملے گی۔ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں دہشت گردی کے واقعات اوربجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ آئندہ 3سال کے دوران 2400میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔ تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغانستان کے حالیہ پرامن اورشفاف انتخابات میں پاکستان نے مثبت کردار اد اکیا۔ جمعے کوایک انٹرویومیں وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت ملک میں امن قائم کرناچاہتی ہے۔پہلے روزانہ بڑے بڑے واقعات ہوتے تھے، اب کمی ہوئی ہے۔ سستی بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
نندی پورکا منصوبہ 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں پورا ہوا۔ نیلم جہلم ہائیڈل پروجیکٹ سے 2016میں 1000میگاواٹ بجلی ملناشروع ہوجائے گی۔ انھوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے عمران خان کامینڈیٹ تسلیم کیا۔ عمران خان کوہمارا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے۔ انھوں نے ق لیگ اور طاہرالقادری کے اتحاد کے حوالے سے کہاکہ ماضی میں قادری صاحب نے سردیوں میں دھرنادیا اورلوگوں کوبخار میں مبتلا کرکے چلے گئے۔ اب گرمیوں میں آرہے ہیں اور چاہنے والوں کو ملیریامیں مبتلا کرکے جائیں گے۔
الطاف حسین کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پربرطانیہ میں قائم مقام ہائی کمشنرنے ا ن سے ملاقات کی ہے۔ ایک اورسوال پرپرویز رشیدنے کہاکہ پاکستان پرامن ملک ہے اورتمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کاخواہاں ہے۔ دریں اثنا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین لندن میں حراست کے بعدایم کیو ایم نے ذمے دارسیاسی جماعت ہونے کاثبوت دیا۔ کراچی میںحالات زندگی کومعمول پرلانے، دفاتر، اسکولز، ٹرانسپورٹ کورواں دواں رکھا اوراپنے قائدسے اظہاریکجہتی کے لیے پر امن دھرنے کاانعقاد کیا۔ ایم کیوایم کی قیادت اور کارکن قابل تعریف ہیں۔