مینڈیٹ کی وجہ سے ملک دو لخت ہوا مگر سبق نہیں سیکھا گیا سراج الحق

عوامی ووٹ کے تقدس تک پرامن ، آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک February 17, 2024
فوٹو فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی ہے، 70 میں ہونے والی منظم دھاندلی سے ملک دو دلخت ہوگیا مگر تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے سراج الحق کا بیان جاری کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن پر قومی خزانہ سے50ارب ضائع کیے گئے، اس کا حساب کون دے گا، جماعت اسلامی انتخابات میں دھاندلی پر خاموش نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی، دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے پرامن عوامی احتجاج جاری رکھیں گے اور آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اب تک 12الیکشنز ہوچکے، ہر الیکشن ارینجمنٹ کے تحت ہوا، 70سے منظم دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے، ملک دولخت ہوگیا، تاریخ سے سبق نہیں سیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں