پی ایس ایل9 سیاسی جماعت کا نعرہ لگانے پر ایک شخص اسٹیڈیم سے بےدخل
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری پی ایس ایل میچ میں اس وقت ہجوم میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کچھ حامیوں نے سیاسی جماعت کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔
اس واقعہ کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور قذافی سٹیڈیم کے اندر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
پنجاب پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت کے حق میں نعرے لگانے پر ایک شہری کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سیاسی کارکن کو اسٹیڈیم سے بےدخل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ لباس دو افراد ایک شخص کو میدان سے باہر نکال رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس
واضح رہے کہ ایک اور ویڈیو میں شائقین کی بڑی تعداد تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 کا نعرہ لگارہی ہے۔
عمران خان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو قذافی سٹیڈیم سے نکال دیا گیا
Qaidi # 804