پاکستان میں ایکس ٹوئٹر کی سروس متاثر

ملک بھر میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہے


ویب ڈیسک February 18, 2024
ایکس کی بندش کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے : فوٹو : قائل

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق ملک بھر میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہے۔

صارفین کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ وہ ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے، صارفین کا کہنا ہے کہ ایکس کا ہوم پیج کھلنے کے بجائے اس پر 'this site can't be reached' کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے۔

x

Downdetector کا کہنا ہے کہ 17 فروری کی رات 9 بج کر ایک منٹ کے قریب ایکس کی بندش کی کم از کم 185 رپورٹس موصول ہوئیں جبکہ اب تک اس کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔


دوسری جانب سائبر سکیورٹی واچ ڈاگ، نیٹ بلاکس نے بھی پاکستان میں ایکس سروس کی بندش کی تصدیق کردی ہے۔

x1

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں پاکستان بھر میں کئی مرتبہ انٹرنیٹ سروسز سمیت سوشل میڈیا سائٹس بند ہوئی ہیں، عام انتخابات 2024 کے موقع پر بھی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز شدید متاثر رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔