
ذرائع کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں بھی دو تین وزیر پیپلزپارٹی سے لیے جائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر راجہ پرویز اشرف کو ہی دوبارہ اسپیکر نامزد کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت سازی کا عمل؛ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی تیسری بیٹھک بھی ناکام
بلوچستان میں وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تیسرے اجلاس میں بھی اتفاق نہ ہو سکا تھا اور مذاکرات پیر کے روز بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔