سابق کمشنر راولپنڈی کے پی اے کے گھر پولیس چھاپہ برادر نسبتی گرفتار

برادر نسبتی محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں اور لیاقت چٹھہ کے ساتھ پرائیویٹ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے


ویب ڈیسک February 18, 2024
(فوٹو : فائل)

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پرائیویٹ پی اے کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر برادر نسبتی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چھاپہ علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کی رہائشگاہ پر مارا گیا اور گھر میں موجود اشفاق تارڑ کو حراست میں لے لیا۔

بیگم اشفاق تارڑ نے بتایا کہ پولیس بیرونی دروازے کے لاک توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور گھر کی تلاشی لی، انہیں جو کاغذات ملے قبضے میں لے لیے۔

بیگم اشفاق تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے ہم سب گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں اور لیاقت چٹھہ کے ساتھ پرائیویٹ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر علی پور چٹھہ پولیس نے چھاپے کی تصدیق کی تاہم تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں