پی ٹی آئی کے آزاد منتخب اراکین کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ
پی ٹی آئی کے تمام آزاد ارکان سے بیان حلفی لینا شروع کر دیا گیا، ذرائع
تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا پارٹی شمولیت کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی، منتخب اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزاد منتخب ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے، پی ٹی آئی کے تمام آزاد ارکان سے بیان حلفی لینا شروع کر دیا گیا۔
تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں حاصل کرے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی کامیاب ہوچکے ہیں اور انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔
واضح رہےکہ صاحبزادہ حامد رضا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر چلنے کا پہلے ہی اعلان کر چکے تھے۔