’گیم چینجنگ رن آؤٹ‘ پر بابراعظم کی صائم ایوب سے معذرت
پشاور زلمی کے کپتان نے صائم یوب کے رن آؤٹ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے رن آؤٹ کرانے پر اپنے اوپننگ پارٹنر صائم ایوب سے معافی مانگ لی۔
قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ کے دوران غلط فہمی کی وجہ سے بابراعظم اور صائم ایوب کی مضبوط پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔
نویں اوور میں 91 رنز کے مجموعی اسکور پر بابراعطم کی جانب سے غیر ضروری رن لینے کی کوشش کے نتیجے میں صائم ایوب کی وکٹ گنوا بیٹھے جو زلمی کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی
میچ کے بعد تقریب میں بابر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے رن آؤٹ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا اور صائم سے افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک اچھی پارٹنرشپ بنا رہے تھے اور پارٹنرشپ کو آخر تک لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بدقسمتی سے یہ میری غلطی تھی جس پر میں نے صائم سے معذرت کی ہے۔