پیپلزپارٹی کا مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ

سید مراد علی شاہ دو مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں


ویب ڈیسک February 18, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونےو الے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں اکثریتی نشستیں حاصل کی ہیں اور وہ تن تنہا اپنا وزیراعلیٰ لانے کی پوزیشن میں ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔