
ایکسپریس نیوز کے مطابق الحمرا ہال میں منعقدہ تقریب میں سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی، صفدر ملک، ذوالفقار مانا، مسعود بٹ، ڈاکٹر رفعت المنتہیٰ، بینا سحر، عمران احمد، علی بدر، شاہین ڈار، ریحانہ، شرجیل انظر، ام ایمن، سلمان سنی، عماد بٹ، فیصل حیات اور سیکرٹری کلچر پنجاب دانیال گیلانی نے شرکت کی۔
آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام پروگرام میں مختلف گلوکاروں عاصمہ لتا، مکھناں اور دیگر نے پرفارمنس پیش کی۔
اس موقع پر مختلف فنکاروں کو ان کی خدمات پر ایوارڈ بھی پیش کیے گئے جب کہ مختلف فنکاروں نے ملکہ ترنم کا مخصوص فیشن اسٹائل بھی کیا ہوا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔