پیپلز پارٹی کے نو منتخب ایم این اے کی مخالف ووٹرز کو دھمکیاں

وائرل ویڈیو میں میر شبیر علی خان بجارانی کو انتخابات میں مخالفت کرنے والوں سے انتقام لینے کا کہتے سنا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک February 18, 2024
—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے نو منتخب ایم این اے میر شبیر علی بجارانی کی مخالف ووٹرز کو دھمکیاں دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے انتخابات میں مخالفت کرنے والوں سے انتقام لینے اعلان کیا۔

ویڈیو میں شبیر علی بجارانی کو سنا جا سکتا ہے کہ جن لوگوں نے مخالفت کی وہ میری اور سردار کی آنکھ میں ہیں ان کو معاف نہیں کیا جائے گا، مخالفت کرنے والوں میں ہماری برادری کے کچھ گندے افراد بھی شامل تھے انکو سبق سکھائیں گے۔

شبیر علی بجارانی نے کہا کہ جن لوگوں نے ہماری پگڑی میں ہاتھ ڈالا ہے میں اور سردار انکی پگڑی بھی اچھا لیں گے، جن لوگوں کو اپنے سردار پر غیرت نہیں میں اور میرا سردار ان پہ لعنت بھیجتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔