پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج

درخواست گزار آفاق احمد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالت پی ٹی آئی کے منتخب سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کا حکم دے۔


ویب ڈیسک February 19, 2024
درخواست گزار آفاق احمد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالت پی ٹی آئی کے منتخب سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے چیئرمین الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن غیر قانونی قرار دے چکا ہے، انتخابی نشان بھی واپس لے لیا گیا ہے، اس وقت پارٹی کا کوئی عہدیدار موجود نہیں اور الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نامی پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہے، لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے اور اس کے منتخب سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کا حکم دے۔

عدالت نے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں