مقامی و عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 214300روپے ہوگئی


Staff Reporter February 19, 2024
فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 214300روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2042ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 214300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 183728روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2550روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کی کمی سے 2186.21روپے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں