کمشنر پنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں

قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران اور اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے

(فوٹو: فائل)

کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے بیان پر الیکشن کمیشن کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے کام کا آغاز کر دیا۔


ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا۔ راولپنڈی ڈویژن کے چھ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری بیانات بھی جمع کروا دیے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے جائیں گے، خصوصی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی۔
Load Next Story