انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا منظم سلسلہ جاری ہے عمران خان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے پرنٹنگ پریس میں جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے، بانی پی ٹی آئی

فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری جاری کیے جائیں،عمران خان:فوٹو:فائل

بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے۔ صحافیوں کی بیان کردہ تفصیلات پر مشتمل ویڈیو واضح طور پر دھاندلی کا انکشاف کر رہی ہے۔


عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حلقے جن میں نواز شریف اوران کے خاندان کو شکست ہوئی ان حلقوں کے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کیلئے غیر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں ن لیگ کے احسان نامی رہنما کے پرنٹنگ پریس میں ان حلقوں کے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کئے جائیں۔
Load Next Story