امیر بالاج ٹیپو کا قاتل حساس ادارے کا سابق اہلکار نکلا

امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا تھا


ویب ڈیسک February 19, 2024
امیر بالاج ٹیپو پرحملہ کرنے والے کو نادرا کی مدد سے شناخت کیا گیا،پولیس :فوٹو:فائل

لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو پرحملہ کرنے والا شخص شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا۔ حملہ آور کی شناخت فنگر پرنٹس کی مدد سے کی گئی۔ حملہ آور کی شناخت مظفر حسین ولد صادق کے نام سے ہوئی۔ ملزم مظفر حسین حساس ادارے کا سابق ملازم نکلا۔ ملزم مظفر حسین 3 بار امیربالاج کے سامنے گیا تو ان کے بھائی مصعب اور سیکورٹی نے ہٹا دیا۔ ملزم نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مظفر حسین کے موبائل فون کی سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پررجسٹرڈ تھی۔ ملزم نے امیر بالاج کے شادی کی تقریب سے نکلتے ہی سیدھی سائیڈ سے پورا برسٹ چلایا۔ مظفر حسین فائرنگ کے دوران ہی امیر بالاج کے گن مینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ملزم نے 4 شادیاں کر رکھی تھیں۔

مزید پڑھیں: لاہور؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپوٹرکاں والا کا بیٹا امیربالاج ٹیپو جاں بحق

گزشتہ روز ملتان روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں امیربالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |