پی سی بی کو براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا گیا

ادارے کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی ماتحتی سے خارج، پی سی بی اب کسی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا


ویب ڈیسک February 19, 2024
(فوٹو: فائل)

نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی کے معاملات کو وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی ماتحتی سے خارج کرتے ہوئے براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے۔

پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔ اس اقدام سے سیکرٹری آٸی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں