ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک بار پھر خسارے کا سامنا

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا


ویب ڈیسک February 19, 2024
فوٹو: فائل

ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر خسارے کا شکار ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 27 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا۔ دسمبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 40 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 71 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں