کراچی ایئرپورٹ دبئی سے آئے جعلی ویزوں کے حامل 10 مسافر گرفتار

ملزمان زیارت ویزوں پر ایران گئے، ملزمان نے 2 لاکھ فی کس کے عوض ایجںٹ سے عراق کے ویزے حاصل کیے


Staff Reporter February 19, 2024
گرفتار ملزمان کی تصاویر (فوٹو : ایف آئی اے)

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی اور ٹیمپرڈ ویزوں کے حامل 10 مسافروں کو گرفتار کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آئے 10 مسافروں کو گرفتار کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کیا ہے، ملزمان فلائٹ نمبر FZ333 سے دبئی سے کراچی ائر پورٹ پہنچے تھے، ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، پاسپورٹس پر لگے ویزوں پر ہولوگرام، واٹرمارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں جبکہ ویزوں پر لگی مہریں بھی ٹمپرڈ شدہ تھیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم،بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاءالدین سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت ویزوں پر ایران گئے تھے، ملزمان نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض عراق کے ویزے حاصل کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں