ملک بھر میں پاسپورٹ کی تاخیر کا دورانیہ 3 ماہ تک پہنچ گیا
بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں میں غیرمعمولی اضافہ تاخیر کی وجہ قرار
پاسپورٹ بنوانے والوں کے غیر معمولی رش کے باعث ملک بھر میں پاسپورٹ کی تاخیر کا دورانیہ تین ماہ تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شہریوں کو ایک مرتبہ پھر پاسپورٹ کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری 20 دن کے بجائے 3 ماہ سے زائد، ارجنٹ پاسپورٹ ایک سے ڈیڑھ ماہ اور فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری بھی 20 دن میں کی جا رہی ہے۔
غیر معمولی تاخیر کے باعث عمرہ زائرین، ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کے لئے جانے والے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ بتایا جارہا ہے۔