راولپنڈی ایئرپورٹ سے لندن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام مسافر گرفتار

سیکیورٹی اہلکاروں نے لندن جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی

سیکیورٹی حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی اہلکاروں نے بے نظیرانٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مسافر کی لاکھوں ڈالر مالیت کی 5 کلو گرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش بتاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے لندن جانے والے مسافر محمد افضل کے سامان کی تلاشی کے دوران 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔

سیکیورٹی حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Load Next Story