باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزپر بارودی سرنگ کے دھماکوں سے 2 اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کو باڑہ کامرنگ اور پاک افغان سرحد کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی سرنگوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

نواگئی اور پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے دھماکوں سے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی میں باڑہ کامرنگ اور پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کرم ایجنسی سے پارا چنار جاتے ہوئے ایک گاڑی خومتہ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story