خیبرپختونخوا اور فاٹا میں مزید 4 پولیو کیسز سامنے آگئے

پولیس کے حالیہ کیسز بنوں اور شمالی وزیرستان میں سامنے آئے ہیں۔


ویب ڈیسک June 07, 2014
رواں برس ملک بھر میں پولیو کے باعث زندگی بھر کے لئے معذور بچوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں پولیو وائرس سے متاثرہ مزید 4 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں برس اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے ماما خیل کی ساڑھے 3 سالہ مدیحہ اور مٹھا خیل کی ڈیڑھ سالہ حلیمہ جبکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے مچاس کی 2 سالہ لائبہ اور 2 سالہ الیسا میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، حالیہ کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں اس مہلک بیماری کے باعث زندگی بھر کے لئے معذور بچوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافے اور دیگر ملکوں میں اس مرض کے اضافے کی وجہ سے پاکستانیوں پرانسداد پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |