پی ایس ایل9 شاہین نے شاندار پرفارمنس پر نافع کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا

خواجہ نافع کی اننگز کی بدولت گلیڈی ایٹرز کی مسلسل دوسری فتح

خواجہ نافع کی اننگز کی بدولت گلیڈی ایٹرز کی مسلسل دوسری فتح (فوٹو: پی سی بی)

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر خواجہ نافع کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری جیت درج کی۔

اس میچ میں ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے محض 31 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: 'گیم چینجنگ رن آؤٹ' پر بابراعظم کی صائم ایوب سے معذرت


نافع کی اننگز کی بدولت کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف محض 19.1 ایک اوورز میں حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی

میچ کے اختتام پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نوجوان کرکٹر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنا بیٹ تحفے میں دیا، نافع نے ایک ویڈیو میں شاہین آفریدی کے گفٹ کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی اچھی کارکردگی دیکھانے کا عزم دہرایا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پانچویں میچ میں آج ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Load Next Story