کراچی میں مختلف پرتشدد واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات لیاقت آباد، کورنگی، گارڈن، لیاری ایکسپریس وے، اسٹیل ٹاؤن اور ملیر میں ہوئے۔


ویب ڈیسک June 07, 2014
رواں برس اب تک کراچی میں 60 پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں حکومتی دعوؤں اور پولیس و رینجرز کی جانب سے دکھائی جانے والی کارکردگیوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی یہی وجہ ہے کہ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار سمیت5 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں فاتارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم وہ طبی امداد کی فراہمی سے پہلے ہی دفم توڑ گیا۔ کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ لیاری ایکسپریس وے پر ایک ایمبولنس پر فائرنگ سے ڈرائیور کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا جس کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی ہے۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایم اے جناح روڈ کے قریب گارڈن ہیڈکوارٹر پولیس لائن سے ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانے والے پولیس اہلکار یوسف شمیم کی جان لےلی۔ اسٹیل ٹاون موڑ پر نامعلوم افراد نے ایک ٹرک پرفائرنگ کردی جس سےڈرائیور بشیر ہلاک اورکلینر عبیداللہ زخمی ہوگیا،اس کے علاقہ ملیر میں جناح اسکوائر کے قریب بھی نامعلوم شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں سےلیاری گینگ وار کے 4 ملزمان سمیت 90 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |