پی ایس ایل9 شاہین حارث کی ابتدائی 2 میچز میں محض 2 وکٹیں

ورلڈکپ سے قبل ناقص فارم نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا

ورلڈکپ سے قبل ناقص فارم نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم ٹی20 کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی 2 میچز میں ناقص فارم نے سوالات اُٹھادیئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا ہے۔

ابتدائی دو میچز کے دوران شاہین اور حارث بُجھے بُجھے نظر آئے ہیں، شاہین نے 2 میچز میں 8 اوورز کروائے ہیں جبکہ 35 کی ایوریج سے رنز لٹائے ہیں اور محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔


مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ''پیس کم ہونے کا گلہ کرنیوالوں کا شکوہ دور کردیا''

اسی طرح قومی ٹیم کیلئے اسپیڈ گن کہلائے جانے والے حارث رؤف نے 2 میچز میں 7 اوورز کروائے ہیں جبکہ 42 کی ایوریج سے رنز کے انبار لگوائے، ٹورنامنٹ وہ بھی محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شاہین نے شاندار پرفارمنس پر نافع کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا

قومی ٹیم کے دو پریمیم فاسٹ بولرز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں غیر تسلی بخش کارکردگی نے آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل شائقین اور ٹیم مینجمنٹ کیلئے پریشانی کھڑی کردی ہے۔
Load Next Story